مرکزی وزیر کی متوقع آمد پر انتظامیہ متحرک
ریاض ملک
منڈی ؍؍ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو نے مرکزی کابینہ وزیر کے متوقع دورے سے قبل منڈی میں دوراکرکے تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ جگہ کے تعین کے بارے میں غوروحوض کیا گیا – اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیلدار منڈی جاوید اقبال نائب تحصیلدار آذاد احمد ودیگر محکمہ افراد نے شمولیت کی -اس دوران بوائیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی گرز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی کے علاوہ باڈر سیکورٹی فورس کے زیر اہتمام ایم ٹی میں بھی جگہ کا معاینہ کیا گیاتاکہ وہاں پر اچھے سے نتظامات کو آخری شکل دی جاسکے-لیکن ابھی تک کسی بھی جگہ کا تعین حتمی طور طے نہیں ہوپایاہے۔