اگرروس کیمیائی ہتھیاراستعمال کرے گا، تو جواب ملے گا : بائیڈن

0
0

یواین آئی

برسلز؍؍امریکی صدرجو بائیڈن نے روس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ اگروہ یوکرین کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے تو نیٹو اس کا جواب دے گا۔بی بی سی کی رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدرکا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس کے خلاف متحد ہونے کے لیے مغربی رہنما برسیلز میں ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے جمع ہوئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جب مسٹر بائیڈن سے یہ پوچھا گیا کہ اگر روس نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال تو کیا نیٹو فوجی کارروائی میں حصہ لے گا۔اس سوال کے جواب میں امریکی صدر نے جواب دیا’’ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو ہم جواب دیں گے۔ جواب کیسا ہوگا ، یہ اس بات منحصر کرتا ہے کہ روس کس قسم کی حملہ کرتا ہے‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا