یوم جمہوریہ :ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جائزہ میٹنگ

0
0

سیکورٹی کے کڑے انتظامات،سماج مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی
افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍یوم جمہوریہ کے پیش نظر ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم سرنکوٹ کی سربراہی میں یہ میٹنگ منعقد کہ گئی جس میں تحصیل انتظامیہ کے تمام تر اعلیٰ آفیسران موجود تھے۔میٹنگ میں سیکورٹی بندوبست کو یقینی بناتے ہوئے کہا کہ سماج مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔اس کے علاوہ تمام تر محکمہ جات کو مختلف کام سونپے گئے اور یہ ہدایات بھی جاری کیں گئیں کہ قبل از وقت تمام تر تیاریاں مکمل ہونی چاہیے تاکہ یوم جمہوریہ کی تقریب خوش اسلوبی سے انجام دی جا سکے۔اس موقعہ پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ سرنکوٹ نے لوگوں سے بھر پور تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا