لیفٹیننٹ گورنر نے مولانا آزاد سٹیڈیم کو کھولنے کا اعلان کیا

0
0

حکومت زمینی سطح پر کھیل ڈھانچے کو ترقی دینے کیلئے پُر عز م ہے :گریش چندر مرمو
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج یہاں تجدید شدہ مولانا آزاد کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر اُن کے مشیر کے کے شرما، فاروق خان، آر آر بھٹناگر ، پارلیمنٹ ممبر جگل کشور شرما، میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر فائنانس اے کے مہتا، ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما، سیکرٹری خوراک و عوامی تقسیم کاری ، پانڈروگ کے پولے ، سیکرٹری بجلی ایم راجیو ، ڈپٹی کمشنر جموں ششما چوہان، سپیشل سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ اور دیگر کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے بین الاقوامی سطح کے کرکٹ سٹیڈیم کی تجدید نو کے بعد اس کو شروع کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو مبارک باد دی ۔اُنہوں نے مولانا آزاد سٹیڈیم ، جس کو پی ایم ڈی پی کے تحت جدید سہولیات لیس کیا گیا ہے، کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سٹیڈیم کی منصوبہ سازی کا ایک حصہ تھا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کھیل ڈھانچے کی ترقی کے لئے مختص 200کروڑ روپے میں سے 40کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں اور باقی ماندہ رقم پورے جموںوکشمیر میں کھیل ڈھانچے کی ترقی کے لئے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے جموںوکشمیر میں فٹ بال ، ہاکی ، والی بال اور ایتھلیٹکس کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مولانا آزاد سٹیڈیم تمام سہولیات سے لیس ہے اور اس کو تجدید کے بعد کھیل سرگرمیوں کے لئے دوبار شروع کرنا ایک تاریخی واقعہ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگ کھیلوں کے شائقین ہیں اور حکومت کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔اُنہوںنے کہا کہ مولانا آزاد سٹیڈیم میں مختلف قسم کی آوٹ ڈور اور اِن ڈور کھیل کھیلے جاتے ہیں او رکھلاڑیوں کے لئے تمام سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کی جسمانی ، سماجی ا ور نفسیاتی صحت اور مجموعی ترقی کے لئے کھیل سرگرمیاں لازمی ہیں اور ان سرگرمیوں سے نوجوانوں میں نظم و نسق اور قائدانہ خصوصیات پیدا ہوتی ہیں ۔ انہوں نے اس بات خوشی کا اظہار کیا کہ جموں وکشمیر کے کھلاڑی اپنے خطے کا نام روشن کر رہے ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ لوگ جموںوکشمیر میں کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنا تعاون دیتے رہیں گے ۔دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ جموںوکشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور انٹرنیٹ پر عائد پابندیوں کو صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کے سٹیڈیم کی بدولت جموںوکشمیر میں کھیل سرگرمیوں میں مزید بہتری آئے گی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے حکومت پُر عزم ہے ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے کہا کہ سٹیڈیم میں بی سی سی آئی کے رہنماخطوط کے مطابق سہولیات دستیابی رکھی گئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ تجدید شدہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہائی ٹاور فلڈلائیٹس ، جدید پویلین اور آرام دہ نشستوں کے علاوہ دیگر سہولیات میسر ہیں۔اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کئی کھلاڑیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد پنچایت سطح کے فٹ بال کپ کے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔ مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور مولانا آزاد کرکٹ سٹیڈیم کے افتتاح کے بعد ایک نمائشی کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا