گریٹا تھنبرگ نے کی فیڈررپر تنقید

0
0

گریٹا تھنبرگ نے کی فیڈررپر تنقید
میلبورن،   (یو این آئی ) آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ اور ماحول کی موجودہ صورت حال کے خدشات کے درمیان سوئس ماسٹر راجر فیڈرر کو نامور ماہر ماحولیات گریٹا تھنبرگ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔فیڈرر نے پیر کو آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ کے امدادی کاموں کے لیے بڑے عطیہ کا اعلان کیا۔ لیکن تھنبرگ سے تنقید کے لیے بھی انہیں اپنی صفائی دینی پڑی ہے ۔سوئس ماسٹر تھنبرگ سمیت دنیا بھر کے کئی ماہرین ماحولیات نے معدنی ایندھن میں سرمایہ کاری کرنے والے ا سپانسرز سے تعلق رکھنے کے لئے کافی تنقید کی تھی۔ فیڈرر نے کہا کہ وہ بدھ کو نمائشی میچ میں آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ کے لیے عطیہ کریں گے ۔38 سالہ فیڈرر نے میلبورن میں ایک پروگرام کے دوران کہاکہ اگر کوئی بھی اس کے لیے چندہ دے سکے تو بہت اچھا ہو گا، ہم سب کو اس مشکل گھڑی میں اتحاد دکھانے کی ضرورت ہے جہاں سب اس وقت ملک میں متحد ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس طرح کے واقعات کو مستقبل میں روکنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ اس سطح پر ایسا دوبارہ نہ ہو۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آگ کو روکنا مشکل ہے لیکن اس مرحلے پر ایسا واقعہ نہ ہو، اس پر توجہ دینا ہو گی کیونکہ یہ بہت بڑا ملک ہے ۔ دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی فیڈرر، نمبر ون ا سپین کے رافیل نڈال اور سابق نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز بدھ کو میلبورن پارک میں نمائشی میچ میں حصہ لیں گے جہاں 20 جنوری سے آسٹریلین اوپن کا انعقاد بھی ہونا ہے ۔تمام عظیم ٹینس کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ کے لیے کھل کر عطیہ دیا ہے ، جس میں 27 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 50 کروڑ سے زائد جانور بھی مارے گئے ہیں۔فیڈرر نے اپنی تنقید پر کہاکہ میں ان نوجوان ماحولیاتی کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو ہم سب کو ہمارے رویے کے لئے آگاہ کر رہے ہیں۔ میں اس بات کے لئے ان کا شکر کروں گا کہ ذاتی طور پر انہوں نے مجھے میری ذمہ داریوں کو یاد کرایا ہے ۔ بطور ایک کھلاڑی اور ایک کاروباری کے طور پر میں اپنے سپانسرز سے اس اہم معاملے پر ضرور بات کروں گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا