سروڑی نے بونجواہ اور درابشالہ بلاکوں کادورہ کیا

0
0

کہا حکومتی انتظامیہ کو لوگوں کی امنگوں اور توقعات کی تکمیل کے لئے عدل اور شفاف طریقے سے کام کرنا چاہئے
لازوال ڈیسک
کشتواڑ ؍؍سابق وزیر جموں و کشمیر ، جی۔ ایم سروڑی نے آج پاتشالہ ،بونجواہ ، بدھناتھ، درابشالہ کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں سے بات چیت کی۔مسٹر سروڑی نے مختلف مقامات پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ لوگوں تک ان کے حقیقی مسائل حل کرنے کے لئے پہنچیں۔ ’’دور دراز علاقوں کی تکلیف اس سطح پر پہنچ چکی ہے جہاں دور دراز علاقوں سے متعلق امور کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اعتماد سازی کے اقدامات کیے جانے پر امن اور ترقی کی امید کو کافی حد تک مقامی حمایت حاصل ہوگی‘‘۔سروڑی نے کہا کہ ، ’’ اگر زمینی صورتحال پر مثبت اثر ڈالنے کے لئے صحیح سمت میں خاطرخواہ اقدامات اٹھائے گئے ہیںتوپھراب وہ امن ، استحکام اور ترقی کی جڑیں مضبوط دیکھناچاہتے ہیں ‘‘۔ سروڑی نے امن کی بحالی اور ترقیاتی اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔مسٹر سروڑی نے کہا کہ حکومتی انتظامیہ لوگوں کی پریشانیوںکودورکرنے کی ذمہ دار ہے اور انہیں عوامی خواہشات اور توقعات کی تکمیل کے لئے انصاف اور شفاف طریقے سے کام کرنا چاہئے۔ بنیادی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے اور لوگوں کے درپر عوامی خدمت کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو ان کاموں کی نشاندہی کرنی چاہئے جہاں لوگوں کے مطالبات کو ترجیح پر توجہ دینے کے لئے ضروری اضافی توجہ دینے کی ضرورت ہو۔سابق وزیر نے لوگوں کے مسائل کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حقیقی مطالبات جلد از جلد ازالہ کرنے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔اس موقع پران کے ہمراہ سوراج پرکاش ، غلام محمد مسعودی ، چودھری محمد اسحاق ، مِشر دین ، محمد اسحاق ، مہندر سنگھ ، علی محمد نائک ، ذاکر کین ، محمد ایوب ، سیف علی ، محمد اشرف ، دیا چند ، اختر حسین ، سنیل کمار ، دیس راج ، بشیر احمد ، نورمحمد ، قاسم دین ،لال حسین ، عبد الرشید ، محمد یوسف ، رومش کمار ، خورشید احمد ، ارشاد احمد ، نصیب سنگھ ، نذیر احمد ، محمد شفیع ، عبدالوحید اور دیگر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا