لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے آج ضلع کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران حالیہ برفباری سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا۔انہوںنے سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوںنے آفیسران پر زوردیا کہ وہ ضلع بھر میں سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے لئے مزید افرادی قوت اورمشینری کو کام پر لگائیں۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں لازمی اشیأ کا وافر سٹاک موجود ہے جب کہ دوردراز علاقوں میں بھی لازمی اشیأ کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔