پارلیمنٹ ممبر اور جے پی ڈی سی ایل کی منیجنگ ڈائریکٹر کی کے کے شرما کے ساتھ ملاقات

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍پارلیمنٹ ممبر شمشیر سنگھ منہاس اور جموں پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ( جے پی ڈی سی ایل )کی منیجنگ ڈائریکٹر یشا مڈگل نے آج یہاں لفیٹیننٹ گورنر کے مشیر کے ۔ کے ۔ شرما کے ساتھ ملاقات کرکے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔شمشیر سنگھ منہاس نے مشیر موصوف کے ساتھ جموں حلقے کے ترقیاتی معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔مشیر موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کی جانب سے اُجاگر کئے گئے معاملات پر غور کیا جائے گااور متعلقہ افسروں کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات دی جائے گی۔بعد میں جے پی ڈی سی ایل کی منیجنگ ڈائریکٹر یشا مُڈ گل نے بھی مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر کے کارپوریشن کے کام کاج کے بارے میں اُنہیں جانکاری دی۔یشا مُڈ گل نے جموں میں بجلی کی سپلائی صورتحال میں مزید بہتر ی لانے کے لئے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی مشیر کو تفصیلات دیں۔ مشیر موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ کارپوریشن کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا