لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے اینڈ کے اولمپک ایسو سی ایشن کے اہلکاروں نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔ایسو سی ایشن کے ایسو سیٹ نائب صدر آشتوش شرما کی سربراہی میں آئے اس وفد نے سپورٹس کونسل کی تشکیل نو ، سپورٹس پالیسی کو ترقی دینے اور دیگر مطالبات ایل جی کی نوٹس میں لائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبران کو یقین دلایا کہ اُن کی جانب سے سامنے لائے گئے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔