حکومت جموں وکشمیر میں رشوت ستانی کے معاملات کا جائزہ لے گی

0
0

ضلع ہسپتالوں اور سب ضلع ہسپتالوں میں نسخوں کے آڈِٹ عمل شروع کیا جائے گا:اَتل ڈولو
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے آج کہا کہ جموں وکشمیر کے طبی شعبے میں رشوت ستانی کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔اِس بات کا اظہار فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو نے اس سلسلے میں طلب کی گئی ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ کے دوران طبی شعبے میں رشوت ستانی کے واقعات پر قابو پانے کے لئے کئی فیصلے لئے گئے جن میں تمام ضلع و سب ضلع ہسپتالوں میں نسخوں کے آڈِٹ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینا شامل ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ نامزد نوڈل آفیسر ہر ضلع یا سب ضلع ہسپتال کے آوٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ سے نسخوں کی تعداد کا ایک فیصد حصہ حاصل کریں گے جن کا آڈِٹ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں متعلقہ چیف میڈیکل آفیسروں کو ایک تفصیلی رِپورٹ پیش کی جائے گی۔اَتل ڈولو نے ڈاکٹروں کو اپنے فرائض کے بارے میں مسلسل طور آگاہ کرتے رہنے کے لئے ورکشاپوں کے انعقاد پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں اِس سلسلے میں مختلف قسم کی تختیاں آویزاں رکھی جائیں گی۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ تمام ڈاکٹر میڈیکل کونسل آف اِنڈیا کی جانب سے ملے رجسٹریشن نمبر کی مناسب نمائش کریں گے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ڈاکٹر صاحبان ادویات تجویز کرتے وقت کوئی بھی دوائی ’’ جنرِک ‘‘ نام سے تجویز کریں گے ۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ہسپتالوں کے ملازمین کی غیر حاضری پر سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ آوٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ میں میڈیکل ری پرزنٹیٹیوز کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔اَتل ڈولو نے ضلع ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں شکایتی سیلوں کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی ڈاکٹر شفقت خان شکایتی لائحہ عمل کی نگرانی کریں گے۔میٹنگ میں ناظم صحت جموں رینو کھجوریہ ، نئے میڈیکل کالجوں کے ڈائریکٹر یشپال شرما، جی ایم سی جموں کی پرنسپل سنندا رینہ ،ڈوڈہ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر طارق آزاد ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم بھوپندر کمار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا