ؑشیخ ابوبکر نے عمان کے سلطان قابوس بن سعید کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا

0
0

عبدالکریم امجدی

کالی کٹ//عمان کے سلطان قابوس بن سعید کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ ابوبکر احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابوس بن سعید عظیم رہنما تھے ،مضبوط اور اچھی قیادت کے مالک تھے ۔جنہوں نے عمان کو تبدیلی وترقی میں نمایا مقام عطا کیا۔قابوس کے زیر انتظام معاشی اور ثقافتی بلندیاں قابل ستائش تھی۔شیخ نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ کارو باری اور معیشت کیلئے راستہ ہموار کئے تھے ۔ دونوں ممالک کے درمیاں خوشگوار اور اچھے تعلقات تھے ۔آج یہاں جنوبی ہند کالی کٹ مرکز الثقافۃ السنیہ میں گرانڈ مفتی آف انڈیا کی قیادت میں عمان کے سلطان قابوس بن سعید کے لئے خصوصی دعا مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی ۔ اور نو منتخب سلطان ہیثم بن طارق بن تیمورالسعید سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا