کلکتہ پورٹ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

0
0

مرکز بنگال کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی:وزیراعظم
یو این آئی

کلکتہ؍؍ہندوستان کی ترقی میں کلکتہ پورٹ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیرا عظم نریندر مودی نے کلکتہ پورٹ کے 150ویں سالگرہ پر اس کانام تبدیل کرتے ہوئے شیاماپرساد مکھرجی کے نام معون کرتے ہوئے کہا کہ آج سے یہ کلکتہ پورٹ کے نام سے نہیں بلکہ مجاہدآزادی شیام پرساد مکھرجی پورٹ ہوگا۔وزیرا عظم نریندر مودی نے بیلور مٹھ سے اسٹیمر کے ذریعہ نیتاجی انڈرو اسٹڈیم پہنچے ۔اس تقریب میں وزیرا عظم نریندر مودی کے ساتھ گورنر بنگال جگدیپ دھنکر موجود تھے مگر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی موجود نہیں تھیں۔جب کہ کل کلکتہ پورٹ کے ایک تقریب میں وزیرا عظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی موجود تھیں۔چوں کہ وزیرا علیٰ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج بھی کررہی ہیں اس کی وجہ سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔دوسرے دن بھی وزیرا عظم کے خلاف بایاں محاذ، کانگریس، ترنمول کانگریس اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاج ہورہا ہے ۔وزیرا عظم مودی جب کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کی تقریب میں شرکت کیلئے نیتاجی انڈرو اسٹڈیم پہنچ رہے تھے کانگریس کے کچھ کارکنان نیتاجی انڈرو اسٹڈیم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور نعرے بازی کرنے لگے تاہم پولس نے کنٹرول کرلیا۔اس وقت کانگریس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ کی نوبت بھی پیدا ہوگئی تھی۔نیتاجی انڈرو اسٹڈیم جہاں وزیرا عظم ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ چند میٹر کی دوریوں پر بڑے پیمانے پر احتجاج ہورہا تھے اورمودی واپس جاؤ[؟] کے نعرے لگ رہے تھے ۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کلکتہ پورٹ نے ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔سمندر اور ندی دونوں کے ذریعہ یہ ملک کی ترقی میں کردار اداکررہا ہے ۔وزیرا عظم نے آج بھی بنگال کے سرزمین کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرزمین ہمیں حوصلہ دیتی ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ بنگال کے عوام کیا چاہتے ہیں۔وزیرا عظم نے کہا کہ ان کی حکومت سمندری راستے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی ہر وہ اقدامات کرنے کو تیار ہے جس سے بنگال کی ترقی ہو اور غریب و پسماندہ افراد کو آگے بڑھنے میں مدد ملے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کو نافذ نہیں کیے جانے کی وجہ سے بنگال کے عوام کو فائدہ نہیں مل رہا ہے ۔وزیرا عظم نے کہا کہ بنگال کے عوام کو مرکزی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ ملنا چاہیے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی بنگال کی ترقی، غریب،دلت اورپسماندگی کے شکار افراد کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔وزیرا عظم نے امید ظاہر کہ جلد ہی بنگال حکومت بھی آیوش مان بھارت یوجنا اور وزیر کسان سمان نیدھی یوجنا کی منظوری دے گی۔وزیرا عظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کے ساحلی علاقے ہندوستان کے ترقی کے دروازے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی میں کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کا اہم کردار رہا ہے اور پڑوسی ممالک بھوٹان، میانمار اور نیپال تک پہنچنے میں معاون رہا ہے ۔سمندری راستے کو ترقی دینے کیلئے مرکزی حکومت نے کئی منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے ۔وزیرا عظم نے کہا کہ مرکزی حکومت ہرسال 5 کروڑ کسانوں کو ایک بلین روپے کی مدد دیتی ہے ۔وزیرا عظم نے کہا کہ ہلدیا اور بنارس کے درمیان کنگا ندی میں ٹرانسپورٹ کاکام شروع کیا گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا