آندھراپردیش میں65ویں اسکول گیمزجاری

0
0

جموں وکشمیرکی لڑکے ولڑکیوں کے دونوں زمروں میں شاندارجیت
لازوال ڈیسک

نیلور ؍؍65 ویں قومی ایس جی ایف آئی (اسکولی گیمزفیڈریشن آف انڈیا) آندھرا پردیش نیلور میں منعقد ہوئیں۔ جس میں جموں وکشمیرکی ٹیموں نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔جموں وکشمیر دونوں عمر گروپ انڈر 14 لڑکے انڈر 14 لڑکیوں نے اپنے مقابلے جیت لئے۔ودیہ بھارتی کیساتھ ہوئے دلچسپ مقابلے کو جموں و کشمیرنے2-1 سیٹ سے جیت لیا ۔لڑکیوں کے انڈر 14زمرے میں جموں وکشمیر نے آئی پی ایس سی کو شکست دیتے ہوئے 2-0سے مقابلہ جیتااور پہلے پول کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جموں وکشمیرسے تین فیزیکل ایجوکیشن ٹیچر(کوچ)ان ٹیموں کیساتھ ہیں جن میں گروپ کی قیادت ظہور الٰہی پی ای ٹی ڈوڈہ کررہے ہیں۔ان کے علاوہ عمران فضلی آرای کے پونچھ(لڑکیوں کے کوچ)اورریکھادیوی آرای کے جموں(لڑکیوں کی اسسٹنٹ کوچ) شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا