تمام لازمی اشیأ کی دستیابی یقینی بن گئی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍تازہ سپلائی حاصل ہونے کے بعد وادی کشمیر میں پٹرولیم مصنوعات سمیت تمام لازمی اشیأ کی دستیابی یقینی بن گئی ہے۔آج شام 4بجے تک ڈیزل سے بھرے 260ٹینکر،پٹرول سے بھرے 189ٹینکر اور مٹی کے تیل سے بھرے 43ٹینکر وادی پہنچ گئے ۔ا ن میں ایل پی جی کے 57ٹرک بھی شامل ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی آواجائی میں باقاعدگی کے بعد اشیأ ضروریہ سے بھرے مزید ٹرک کل وادی پہنچ رہے ہیں۔صوبائی انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ لازمی اشیأ کی سپلائی سے متعلق کسی بھی قسم کی تشویش میں مبتلانہ ہوںکیونکہ وادی میں اب اشیأ خوردنی اور پٹرولیم مصنوعات کا اطمینان بخش سٹاک موجود ہے۔