ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے بائیو ڈائیورسٹی منیجمنٹ کمیٹیوں کے کام کاج کاجائز ہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک

بارہمولہ؍؍ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران بائیو ڈائیورسٹی منیجمنٹ کمیٹیوں کے کام کاج کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر ماحولیاتی امور سے جُڑے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ بائیو ڈائیورسٹی رجسٹر،جس میں کلٹوٹیڈ /ڈومسٹکیٹڈپلانٹ اینڈ اینمل ڈائیورسٹی اوروائیلڈ بائیو ڈائیورسٹی کے بارے میں مکمل جانکاری موجود ہے کو مختلف سطحوں پر مکمل کیا گیا ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران پر زوردیا کہ وہ ضلع کو پلاسٹک کی بدعت سے پاک کرنے کے لئے متحرک ہوجائیں۔انہوںنے عوام پر بھی زوردیا کہ وہ پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔ترقیاتی کمشنر نے کہاسرکاری دفاتر،ہسپتالوں اورسکولوں کو نوپلاسٹک زونز قرار دیا جانا چاہیے جہاں پلاسٹک کے استعمال پر صد فیصد روک کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا