گورنر نے لوہڑی اور مکر سکرانتی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباددی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جموں کشمیر کے لوگوں کو لوہڑی اور مکر سکرانتی کے مقدس موقعہ پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے ایک پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ تہوار ہماری روائتی بھائی چارے اور تمدن کو فروغ دینے اور ملک بھر میں ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہیں ۔ انہوں نے اس موقعہ کو ہمارے کسان بھائیوں کی محنت و مشقت کے عمل کو یاد دلانے اور اس کے نتیجے میں کسانوں کی بہبودی سے تابیر کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے ان تہواروں کے موقعہ پر جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے امن ، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا