لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں کے گلشن گراؤنڈ میں 31 ویں قومی روڈ سیفٹی ہفتہ میں روڈ سیفٹی چیمپینز کے بانی مسٹر رویندر کمار بھٹ نے اپنی ٹیم کے ممبروں کے ہمراہ سرگرمی سے حصہ لیا .مختلف اسکولی طلباء اور دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ ایجنسیوں نے اس کیمپ میںبھی شرکت کی ۔کیمپ کی اصل توجہ طلبہ کو خاص طور پر آنے والی نسل اور عام عوام کو سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے اپنائے جانے والے روڈ سیفٹی اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ مسٹر بھٹ نے اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے آگاہی کیمپوں کو ہر سطح ، کالجوں اور دیگر تعلیمی و پیشہ ور اداروں میں دیگر متعلقہ ایجنسیوں سمیت مستقل بنیادوں پر اپنی سطح پر لگانا چاہئے تاکہ وہ بچے / طلبا جو ہندوستان کا مستقبل ہوں گے ان کے چلڈرن کے ٹریفک قوانین / اصولوں سے بخوبی واقف ہوں اور حادثات سے پاک بھارت بنانے کیلئے ایسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے اس پروگرام کو منظم اور عظیم کامیابی کے لئے ایجنسیاں خاص طور پر آر ٹی او جموںکی بھی تعریف کی۔