لور لسانہ میں پچھلے دو ماہ سے بجلی فراہمی کی غیر معمولی کٹوتی

0
0

افتخار جعفری

سرنکوٹ؍؍لور لسانہ میں پچھلے دو ماہ سے بجلی فراہمی کی غیر معمولی کٹوتی سے مقامی رہائشی بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کی لہر میں بھی انہیں بجلی سے محروم رکھا جا رہا ہے جس سے نا صرف لوگ بلکہ طلاب کا بھی نقصان ہو رہا ہے جو امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی فراہمی کے بغیر ہی بجلی بل جوں کا توں آ رہا ہے اس میں کوئی بھی رعایت نہیں ہے۔لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بجلی نظام کو لور لسانہ میں بہتر نہ کیا گیا تو وہ جموں پونچھ قومی شاہراہ پر دھرنا دیں گے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا