نارا ناگ کو سیاحتی مقام کے طور ترقی دینے کیلئے کوششیں جاری

0
0

گاندربل؍؍عوامی مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اوراُن کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کے لئے ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے آج نارا ناگ کنگن میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ جغرافیائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے طور ترقی دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ نارا ناگ علاقہ سیاحتی گنجائش سے مالامال ہے۔عوامی دربار کے دوران کئی متعلقہ آفیسران ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ تھے۔جس دوران لوگوں نے بجلی،پانی،سڑک رابطوں اوربجلی ٹرانسفارمروں کی اپ گریڈیشن کے علاوہ دیگر کئی عوامی معاملات اُبھارے۔ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کو یقین دہانی دی کہ اُن کے جائز معاملات اورمشکلات کے ازالہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا