سیکرٹری نے قبائلی امور محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍سیکرٹری قبائلی امور ، حج و اوقاف عبدالمجید بٹ نے قبائلی امو رمحکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ترقی گجروبکروال کے ایڈوائزری بورڈ کے سیکرٹری مختار احمد اور متعلقہ محکمہ کے کئی دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری نے محکمہ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کاموں میں تیزی لانے پر زور دیا تاکہ ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے عمارتوں کے بہتر رکھ رکھائو کو یقینی بنانے کے لئے کام کی آوٹ سورسنگ پر بھی زور دیا۔ سیکرٹری موصوف کو جانکاری دی گئی کہ محکمہ کی طرف سے قبائلی طبقے کے لئے کئی سکیمیں عملائی جارہی ہیں جن سے خانہ بدوش کنبوں کے معیار ِ حیات میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ عبدالمجید بٹ نے کہا کہ کلسٹر ٹرائب ماڈل ولیج کے قیام سے ایس ٹی آباد ی کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی اور انہیں تعلیم ، صحت ، ہنر مندی ، زراعت ، باغبانی ، سیاحت اور دیگر شعبوں میں مراعات دستیاب ہوں گے۔ای ایم آر ایس کی تعمیر کے حوالے سے میٹنگ میں بتایا گیا کہ اننت ناگ ، کولگام ، راجوری اور پونچھ میں اس طرح کے چار سکول تعمیر کئے جارہے ہیں جس سے اس طبقے کے 480طلاب کو تعلیم کے ساتھ ساتھ قیام و طعام کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔سیکرٹری نے ان سکولوں کو جلد از جلد چالو کرنے کی بھی ہدایات دیں۔اِس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ متعلقہ محکمہ ایس ٹی اور گجر بکروال طلاب کو بہتر رہائشی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے مختلف ضلعوں میں ہوسٹل تعمیر کررہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا