ڈوڈہ کے پریوت گاؤں سے تعلق رکھنے والے ماسٹر یوگ راج ٹھاکور طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

0
0

نمائندہ لازوال

ڈوڈہ ؍؍ڈوڈہ کے پریوت گاؤں سے تعلق رکھنے والے ماسٹر یوگ راج ٹھاکور طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ان کی عمر برس تھی۔ مرحوم میں محکمہ تعلیم سے بطور لیکچرار ریٹائر ہوئے تھے۔ ماسٹر یوگ راج نے اپنی ریٹائر منٹ کے بعد ملنے والے پنشن سے نصف رقم ہر ماہ مختلف سکولوں و کالجوں میں زیر تعلیم غریب۔ مفلس و نادار طلباء میں تقسیم کرتے تھے اور زاں بعد اُن کی اہلیہ محترمہ اوشا ٹھاکور نے بھی ریٹائر منٹ کے بعد اپنی پنشن سے نصف رقم غریب و نادار طلبہ میں تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔ مرحومہ نے گذشتہ اٹھارہ برسوں میں لاکھوں روپیوں کی رقم بلا لحاظ مذہب و ملت مالی طور پسماندہ طلباء میں تقسیم کی۔ وہ ایک محب وطن ملنسار دیانت دار شخصیت کے مالک تھے۔ اور دوران ملازمت ہر ہمیشہ دیانت داری امانت داری محنت لگن سے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہ کی ہر ہمیشہ ان کے پاس فیضان علم حاصل کرنے والوں کے لئے متفکر ہوتے تھے مرحوم کو نہ صرف ڈوڈہ خطہ بلکہ پوری ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت کے طور جانا جاتا تھا۔ وہ سماج کے تمام مسائل خوشی غم تہواروں و پروگراموں میں پیش پیش ہوتے تھے۔ مرحومہ کو جہاں سرکاری طور درجنوں اعزازات سے نوازہ گیا تھا وہیں کئی غیر سرکاری انجمنوں ، سیول سوسائٹی و دیگر کئی اداروں نے مختلف قسم کے انعامات و ایوارڈ سے نوازہ تھا ۔ مرحومہ کے موت کی خبر سُن کر پورے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی اور ہر کسی شخص نے مرحوم کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو سماج کے لئے بھاری نقصان قرار دیا۔ اور لوگوں کے علاوہ سعداللہ شاد فرید آبادی، شوکت علی مغل، ایڈوکیٹ محمد اکبر کچلو، ایڈوکیٹ اجے کمار ٹھاکور، ایڈوکیٹ سید محمد حنیف ہاشمی، ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو، ایڈوکیٹ حسان بابر نہرو، نصیر احمد کھوڑا، مرزا مظفر حُسین بیگ، اشتیاق احمد دیو، منظور احمد بٹ، فیضا ن علی ترمبو، غلام حسن پانپوری، شکیل احمد دیو، کرامت اللہ نہرو، صلاح الدین طاہر، محمد اقبال بلوان راجہ عنایت اللہ خان، سابق وزیر خالد نجیب سہروردی، عبدالمنان بانڈے، محمد اسحاق ذرگر، فرید فریدی، عبدالقیوم ذرگر، ڈاکٹر وحید خاور بلوان نے الگ الگ پیغامات میں مرحوم کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ عیال کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ ان شخصیات نے کہا کہ ماسٹر یوگ راج ٹھاکوراپنے کئے کاموں کی وجہ سے ہر ہمیشہ زندہ رہیں گے اور سر زمین ڈوڈہ اُن پر ہر ہمیشہ فخر محسوس کرتی رہے گی اور مرحوم کی موت سے سماج میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اُس کو پُر ہونے میں کافی وقت لگے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا