لڑکیوں کو سینک سکولوں میں داخل کرنے کو منظوری

0
0

نگروٹہ سینک سکول میں 2021-22 ء سے لڑکیوں کو بھی داخلہ کیا جائے گا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍سینک سکول سوسائٹیوں کے بورڈ آف گورنرس کی 22ویں میٹنگ کے دوران بورڈ آف گورنرس نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے لڑکیوں کو سینک سکولوں میں داخل کرنے کو منظوری دی اور فیصلہ لیا گیا کہ نگروٹہ سینک سکول میں 2021-22 ء سے لڑکیوں کو بھی داخلہ کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے ۔کے ۔شرما نے ملک بالخصوص جموںوکشمیر میں سینک سکولوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اِقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔نئی دلی میں دفاع کے وزیر مملکت سریپد نائیک کی صدارت میں منعقدہ سینک سکول سوسائٹیوں کے بورڈ آف گورنرس کی 22ویں میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے مشیر موصوف نے ان خیالات کا اظہار کیا۔میٹنگ میں مختلف ریاستوں کے وزراء تعلیم اور مرکزی حکومت اور وزارت دفاع کے اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی۔ کے۔ کے۔ شرما نے جموں وکشمیر یوٹی میں سینک سکولوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کیا تاکہ انہیں ملک کے مثالی سکول بنائے جاسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے نوجوانوں کے ذہنوں میں دفاعی دستوں کے تئیں دلچسپی کے عنصر کو فروغ حاصل ہوگا اور وہ قوم کی تعمیر میں اپنا بھرپور رول ادا کرسکتے ہیں۔ گورننگ باڈی نے آل اِنڈیا سینک سکولز اَنٹرنس امتحانات میں معقولیت اور کئی دیگر معاملات کو بھی زیر بحث لایا ۔ بورڈ آف گورنرس نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے لڑکیوں کو سینک سکولوں میں داخل کرنے کو منظوری دی اور فیصلہ لیا گیا کہ نگروٹہ سینک سکول میں 2021-22 ء سے لڑکیوں کو بھی داخلہ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا