سری لنکا ئی آل راؤنڈر ادانا پنے ٹی -20 سے باہر

0
0

پنے ،   (یو این آئی ) سری لنکا کے آل راؤنڈر اسرو ادانا پیٹھ کی چوٹ کی وجہ سے پنے میں جمعہ کو ہندستان کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کے آخری کرو یا مرو کے مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں۔31 سال کے ادانا کو دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران اس وقت چوٹ لگی تھی جب وہ شارٹ تھرڈ مین پر گیند کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ادانا کو فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا جس کے بعد وہ میچ میں واپسی نہیں کر سکے ۔ادانا کی چوٹ سے سری لنکا کی ٹیم کو کافی دھچکا لگا ہے جن کی جگہ دوسرے میچ میں داسن شناکا باقی کے بچے اوور ڈالنے کے لئے اترے ۔ انہوں نے 26 رن دیئے اور آخر میں ہندستان نے یہ میچ 15 گیند باقی رہتے سات وکٹ سے جیت لیا۔ اسی کے ساتھ ہندستان نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے ، پہلا میچ گوہاٹی میں بارش سے منسوخ رہا تھا۔ سری لنکا کے لیے دوسرا میچ ابھی سیریز میں برابری حاصل کرنے کے لحاظ سے کرو یا مرو کا ہو گیا ہے ۔سری لنکا کی یہ ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں مسلسل چوتھی شکست بھی ہے ۔ اندور میں دوسرا میچ ہارنے کے بعد سری لنکا کی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ ادانا نے پیٹھ میں چوٹ لگا لی ہے اور انہیں بہت زیادہ درد ہو رہا ہے ۔ ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود ادانا ٹیم کے فزیو کے ساتھ کام کریں گے اور پنے میں بھی ٹیم کے ساتھ رہیں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا