بھوپال؍؍ مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت کی طرف سے ملاوٹ کے خلاف چلائی گئی مہم کے تحت دارالحکومت بھوپال کے گووندپورہ علاقے میں تین گٹکھا کمپنیوں کی فیکٹریوں پر اسٹیٹ جی ایس ٹی، محکمہ خوراک، بجلی محکمہ اور ای او ڈبلیو نے مشترکہ کارروائی کی۔ چھاپے میں 100 کروڑ سے زیادہ کا ملاوٹی ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ گٹکھا بنانے کی مشینیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ اس کارروائی سے ملاوٹ کرنے والوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ کی مافیا کے خلاف کارروائی کے تحت یہ چھاپہ مارا گیا ہے اور چھاپے کی قیادت پولیس سپرنٹنڈنٹ ارون مشرا کر رہے ہیں۔ گووندپورہ میں واقع سی سیکٹر کی تین گٹکھا فیکٹریوں میں دیر رات ایک ساتھ چھاپہ مارا گیا اور کارروائی جمعہ کی صبح بھی جاری رہی۔ تحقیقات میں کروڑوں روپے کے ٹیکس کی دھاندلی کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔چھاپے کی کارروائی راج شری گٹکھا، کملا پسند گٹکھا اور بلیک لیبل گٹکھا کمپنیوں پر چھاپے ماری کی گئی۔