راجوری پولیس نے چوروں کے گروہ کو بے نقاب کیا

0
0

6 گرفتار، 4 لاکھ کے قریب مالیت برآمد،7 چوری کے معاملات حل ،مزید پوچھ تاچھ جاری : ایس ایس پی
عمرارشدملک

راجوری؍؍راجوری پولیس نے چوروں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا جن کے قبصہ سے لاکھوں کی مالیت برآمد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راجوری یو منہاس نے پریس کانفرنس کر بتایا کہ راجوری پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر سریندر کھڈیال کی صدارت میں پولیس کی ایک ٹیم چوری کی وارداتوں پر خفیہ طور پر کام شروع کیا پولیس ٹیم میں ایس ایچ او راجوری سمیر جیلانی کا اہم رول رہا ہے جبکہ ایڈیشنل ایس پی راجوری لیاقت علی پولیس ٹیم کی نگرانی کررہے تھے۔ ایس ایس پی راجوری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میں قصبہ میں مختلف مقامات پر چوری کی وارداتوں کو انجام دیا گیا تھا جس کے بعد راجوری پولیس تھانہ میں الگ الگ کیس درج کر کے کاروائیاں شروع کی گئی اور پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ان تمام وارداتوں پر کاروائی کی اور اس دوران کئی ثبوت بھی ہاتھ لگے جس کے بعد پولیس نے چوروں کی پہچان کی اور پھر کاروائی کرتے ہوئے 6 چوروں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 6 میں سے 5 راجوری سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ایک کا تعلق Bihar سے ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے بعد 4 لاکھ سے اْپر کی مالیت برآمد کی گئی جس میں 3 موٹرسائیکل، 1 لپٹاپ، 31 موبائل فون، 1 ڈیجیٹل کیمرہ ،5ہزار روپے نقد اور دیگر سامان شامل ہے۔ ایس ایس پی نے چوروں کی شناخت کی جن میں بیلا ولد محمد لطیف ساکنہ چنگس راجوری، بلبیرسنگھ ولد سکھ چین سنگھ ولد دھنی دار راجوری، مظفر حسین ولد محمد رشید ساکنہ دھنی دار راجوری، محمد شاداب ولد راج محمد ساکنہ جواہر نگر راجوری، طارق عزیز ولد محمد مکھنہ ساکنہ جواہر نگر راجوری، بلدیو ولد کملیش ساکنہ بہار شامل ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا