کشمیر ٹریڈرس کا اعلیٰ سطحی وفد جے کے بینک چئیرمین و منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف) کے دو اعلیٰ سطحی وفود جے اینڈ کے بینک چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر کے ساتھ بینک کے کارپوریٹ ہیڈکوارٹر میں ملاقی ہوا ۔ وفود نے بینک کی اُن کوششوں کو سراہا جنکے ذریعے مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے دو خطوں میں نا مساعد حالات کی وجہ سے یہاں کی تاجر برادری کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جسکی برپائی کیلئے جموں و کشمیر بینک نے ریزیرو بینک آف انڈیا سے باز آبادکاری پیکیج کی زور دار وکالت کی اور اُس کی منظوری لائی۔پہلے وفد کی قیادت بشیر احمد راتھر کر رہے تھے جبکہ دوسرا وفد محمد صادق بقال کی قیادت میں چیئرمین سے ملاقی ہوا۔ یہ دونوں وفود بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو ، پریزیڈنٹ ارون گنڈوترا، غلام نبی تیلی اور سنیل گُپتا، وائس پریزیڈنٹ نثار احمد زرگر اور چیئرمین کے سپیشل سیکریٹری کرن جیت سنگھ کی موجودگی میں چیئرمین سے محو گفتگو ہوئے۔ وفود کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیئرمین نے کاروباریوں اور بینک کے درمیان بالواسطہ رابطے کی اہمیت کو ابھارا اور کہا کہ دونوں کے باہمی رابطوں سے ہی ایک دوسرے کی ترقی ممکن ہے اور قرضوں کے صحیح استعمال میںہی کاروبار کی کامیابی مضمر ہے۔ وفود کو یہ یقین دلاتے ہوئے کہ گاہکوں کی تمام شکا یات کا ازالہ بر وقت کیا جائے گا۔ چیئرمین نے کہا کہ جموں و کشمیر بینک اس خطے کے حالیہ نا مساعد حالات سے واقف ہے اور ہم حال ہی میں اعلان شدہ سپیشل پیکیج کے ذریعے عوام کو راحت پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور جے کے ایس ایل بی سی کے ذریعے ہم جموں و کشمیر سرکار کے تعاون سے بڑے کاروباریوں کیلئے بھی مرکز سے مراعاتی پیکیج مانگ رہے ہیں۔ تجارتی شعبے سے وابستہ وفود کو چیئرمین نے اس بات کو دہرایا کہ بینک ایک مظبوط پوزیشن میں ہے اور یہ بینک اس خطے کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے اپنا بھر پور رول نبھا نے کا وعدہ بند ہے۔ ہم انشورنس کلیمز کی عمل آوری میں سرعت لانے کے بھی پابند ہیں ہمارا معاہدہ دو انشورنس کمپنیوں کے ساتھ ہے تاکہ ہمارے کسٹمر ان میں بہتر انتخاب کر سکیں۔ دونوں وفود نے بینک انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ وہ انہیں ایسی باہمی ملاقاتوں کا موقع دیتے ہیں۔وفود نے چیئرمین سے درخواست کی کہ بینک باز آبادکاری پیکیج اور دوسری اسکیموںکی مکمل جانکاری کیلئے جانکاری مہم چلائیں۔ انہوں نے بینک انتظامیہ سے ڈیجیٹل پروڈکٹس اور قرضوں میں چند مراعات فراہم کرنے کی درخواست بھی کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا