لازوال ڈیسک
کولکاتہ؍؍شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے مجوزہ نفاذ کے خلاف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گیت لکھا ہے۔ نیا گیت انہوں نے ’کا کا چھی چھی‘ کے طرز پر ہی لکھا ہے۔ اس کا عنوان ہے’حقوق‘۔ ریاست کے وزیر اور گلوکار اند رنیل سین نے ممتا کے لکھے گیت کی دھن بنائی ہے۔وزیر اعلی نے اس گیت میں لکھا ہے کہ ہندوستان سبھی کو لے کر چلنے والی زمین ہے۔ہم لوگ شہریت ایکٹ کو نہیں مانیں گے۔ اس میں کاکا چھی چھی لفظ کو بھی وزیر اعلی نے شامل کیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے’ شہری‘ کے عنوان سے نظم لکھی تھی۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ نے کولکاتہ کے ایکمنچ سے کاکاچھی چھی کا نعرہ لگایا تھا۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف یہ نعرے دیا تھا لیکن ان کا ویڈیو جم کر وائرل ہوا تھا۔ بہت سے لوگوں نے اسے فلمی گانے کے ساتھ ایڈٹ کرکے سوشل ویب سائٹ پرپوسٹ کیا تھا۔