حدمتارکہ پھرلہولہان

0
0

پونچھ میں شدیدگولہ باری سے2نوجوان جان بحق
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍آج ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بھارت پاک افواج کے مابین ہوئی سیز فائر کی خلاف ورزی نے ضلع کو خونی رنگ میں رنگ دیا آج ہوئی تازہ سیز فائر کی خلاف ورزی میں گاؤں کسلیاں کے دو شہری محمد الطاف ولد نور دین و محمد تاج ولد محمد اسلم جو کہ آرمی کے ساتھ بطور پورٹر کام کر کے اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتے تھے گولہ باری کی زد میں آ کر اپنی اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے جبکہ تین دیگر محمد سلیم ولد محمد مقبول محمد شوکت ولد محمد نواز اور محمد صدیق بھی بری طرح سے زخمی ہوئے۔ اس موقع پر عوام میں دونوں ممالک کے تئیں غم و غصہ پایا گیا عوام کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اپنے ذاتی مفادات کی خاطر غریب عوام کو مار رہے ہیں اس موقع پر مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے فائرنگ میں جانبحق ہوئے افراد کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔اس موقع پر نوجوان کانگریس لیڈر چوہدری ریاض بشیر ناز نے شہید ہوئے افراد کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے بعد پریس کے نام جاری اپنے بیان میں کہا کہ وہ دونوں ممالک کے سربراہان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے تمام تصفیہ طلب معاملات کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کریں انہوں نے کہا کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سب سے زیادہ اثر سرحدوں پر بسنے والے عوام پر پڑتا ہے کیونکہ وہ ہی اس پار یا اس پار سے آنے والی گولی کا شکار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر شہید ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دونوں حکومتوں سے عوامی مفادات کی خاطر امن و امان بحال کرنے کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا