حضرت قبلہ سید رسول شاہ صاحب المعروف حضرت قبلہ نانگا باجی صاحب کا پانچ روزہ عرس اختتام پذیر

0
0

ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے بریوی عرس میں شرکت کی
عمرارشدملک

راجوری؍؍کلاکوٹ کے بریوی میں حضرت قبلہ سید رسول شاہ صاحب المعروف حضرت قبلہ نانگا باجی صاحب رحمت اللہ اللہ علیہ کا پانچ روزہ سالانہ عرس اختتام پذیر ہوا۔ اس عرس میں جموں کشمیر کے تمام علاقوں سے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق حضرت نانگا باجی صاحب کا عرس بریوی کلاکوٹ میں سید مظفر حسین شاہ صاحب کی زیرِ قیادت منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ سید بشارت حسین شاہ صاحب کی نگرانی میں عرس کا اہتمام ہوا۔ پانچ روزہ عرس 5 جنوری کو شروع ہوا جس میں نعتوں کی محفل سجائی گئی اور دینی معاملات پر بھی روشنی ڈالی گئی اس کے علاوہ دعائیں بھی مانگی گئی۔ عرس کے اختتام پر سید مظفر حسین شاہ صاحب(باجی صاحب) نے عالم اسلام اور جموں کشمیر کے لئے خصوصی دعائیں مانگی اور کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمانوں کو دبانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں لیکن مسلمان کبھی بھی دبنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے جموں کشمیر کے حالات پر بھی بات کی اور دعائیں بھی مانگی اور کہا کہ مشکل حالات کا خاتمہ ہو اور امن و امان بحال کرنے کے لئے اپسی بھائی چارے کو قائم رکھے۔ اس موقع پر عقیدت مندوں نے انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے انتظامات کی سراہنا کی اور بتایا کہ ہر سال اس عرس کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس میں دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا