ریاض ملک
منڈی ؍؍ ضلع پونچھ کے چنڈک میں ایک نوجوان کی بجلی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی جبکہ دودیگر زحمی ہوگئے۔ جابحق نوجوان کی پہچان سرفراز احمد ولد عبدالعزیز ساکنہ اڑائی عمر قریب 22 سال کے طور ہوئی جبکہ زخمیوں میں سرفراز احمد ولد عبدالغنی ساکنہ چکترو منڈی فاروق احمد ولد مقصود احمد ساکنہ چکتروں منڈی کے طور ہوئی ہے۔ذرایع کے مطابق مکان کا لنٹر ڈالتے ہوے اچانک بجلی شارٹ سرکٹ سے موقع پر ایک کی موت اوردوسرے دو زحمی ہوگئے – مقامی لوگوں کی مدد سے پونچھ ریفر کردیاگیالاش کو ورثہ کے حوالے کر دیاگیاجبکہ زحمیوں کا پونچھ ہسپتال میں علاج ومعالجہ جاری ہے۔جن میں دونوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔