وارنسی دورہ،متأثرین سے ملاقات

0
0

سی اے اے ۔این آر سی کیخلاف جدوجہدجاری رہے گی:پرینکاگاندھی
یواین آئی

وارانسی؍؍کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کو وارانسی اپنے 3 گھنٹے کے مختصر دورے کے دوران رویداس اور کالی وشوناتھ مندر میں پوجا کیا اور شہریت (ترمیمی)قانون کے خلاف احتجاج کے متأثرین کے اہل خانہ اور رہا ہوانے والے افراد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کی کانگریس پارٹی سی اے اے /این آر سی کی مخالفت کرتی رہے گی۔ شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار اور جیل سے رہا ہونے والے اور تشدد کے درمیان ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کے وقت پرینکا نے یقین دہانی کرائی کہ کانگریس ہر وقت ان کے ساتھ کھڑی رہی گی اورکالے قانون سی اے اے /این آر سی کی مخالفت جاری رکھے گی۔اور اس کی مخالفت میں اپنی پوری طاقت لگائے گی۔کانگریس لیڈر نے ملاقات کے دوران متأثرین کو یقین دہانی کرائی کہ 2022 میں کانگریس کی ریاست میں حکومت بننے کے بعد ہی ان تمام افراد کے خلاف درج کئے گئے سبھی مقدموں کو واپس لے لیا جائے گا۔انہوں نے دہرایا کہ مرکزی میں کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی ان کالے قوانین کو واپس لے لیا جائے گا۔کانگریس ہمیشہ آئینی کی مضبوطی کی حامی رہی ہے اور سی اے اے /این آر سی ملک کے بنیادی آئیڈیا کے خلاف ہے ۔اپنے مختصر دورے کے دوران کانگریس لیڈر نے جیل بھیجے گئے تقریبا 59 افراد سے ملاقات کی۔کانگریس لیڈر نے 14 ماہ کی بچی چمپک کے والدین اور احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے 8 سالہ بچے کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا