یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ عام لوگ کے تئیں انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لئے بجٹ پر ‘‘جامع غوروفکر’ میں بھی عام آدمی کے بجائے وہ اپنے قریبی صنعت کار دوستوں کو ہی اہمیت دیتے ہیں۔مسٹر راہل گاندھی نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا ‘‘مودی کے بجٹ کے سلسلے میں ‘جامع رائے شماری’ بھی ان کے قریبی صنعت کار دوستوں کے لئے ریزرو ہے ۔ہمارے کسانوں، طالبعلموں، نوجوانوں، خواتین، حکومت اور پبلک شعبوں کے ملازمین، چھوٹے کاروباریوں اور متوسط زمرے کے ٹیکس دہندہ کے تئیں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔مودی حکومت کو سوٹ بوٹ کی حکومت قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ اہم صنعت کاروں کے ساتھ کھینچوائی گئی مسٹر مودی کی دو تصویر پوسٹ کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جو صنعت کار ان تصویروں میں مسٹر مودی کے ساتھ موجود ہیں وہ ان کے قریبی ہیں اور انہیں سے وہ رائے شماری کرتے ہیں۔