جوگی موڑ تا چیک پوسٹ سورنکوٹ دو کلو میٹر سڑک تباہ حال

0
0

مسافر پریشان ، محکمہ پی ڈبلیو ڈی پر لاپرواہی کا الزام
افتخارجعفری

سرنکوٹ؍؍ جوگی موڑ سرنکوٹ تا چیک پوسٹ کمو بیش دو کلو میٹر سڑک جس کی دیکھ ریکھ عرصہ دراذ سے گریف کر رہی تھی اب تین ماہ قبل اس سڑک کو محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے سپردکیا گیا ہے جس کی حالت نہایت ہی خراب ہے میٹروں کے حساب سے گہرے گڈھے نالیوں کا نام و نشان تک نہیں موہراں والا نکا کے مقامپر سڑک تالاب میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ایسے میں چھوٹی گاڑیوں خاص کر موٹر سائیکل وغیرہ کا اس سڑک پر چلنا محال ہوچکا ہے۔ پربھاکر سہگل مقامی دکانداراور سماجی کارکن نے اخبار کے نام جاری بیان میں کہا کہ پہلے جب یہ سڑک گریف کے ماتحت تھی برسوں تک اس سڑک پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ عوام نے بار ہا احتجاج بھی درج کروایا لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔ انھوں نے کہا کہ اب تین ماہ قبل گریف نے اس سڑک کو پی ڈبلیو ڈی کے سپردکردیا ہے ۔عوام پر امید تھی کہ اب سڑک کی حالت کو سدھارا ٓجائے گا چونکہ ملازمین مقامی ہیں اور عوام و مسافروں کی مشکلات سے بخوبی واقف ہیں لیکن صدافسوس کہ عرصہ تین ماہ کی طویل مدت گزرنے کے بعد بھی سڑک کی حالت جس کی حالت جوں کی توںبنی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نالیوں کا نام و نشان تک نہیں بارش کے دوران سڑک تالاب میں تبدیل ہو جاتی ہے اور خشک موسم میں گردو غبار کی اندھی سڑک کے گردونواحاباد لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ سڑک پراسقد ر گڈھے پڑے ہوئے ہیں کہ کبھی بھی بڑا سڑک حادثہ ہونے کاخدشہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ محکمہ کے ملاذمین تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ محکمہ کے پاس درجنوں کیجول لیبر موجود ہے ایسے میں سڑک پر پڑے گڈے بھروانے میں آخر محکمہ خاموش کیوں ہے؟ انھوں نے کہا کہ شہر میں داخلی سڑک کی خستہ حالی متعلقہ محکمہ کی کارکردگی بیاں کر رہی ہے۔ ایسے میں محکمہ کو غفلت کی نیند سے بیدار ہونے میں ہی بہتری ہے انھوں نے ایس ڈی ایم سرنکوٹ سے اپیل کی کہ وہ اذ خود اس سڑک کا معاینہ کریں اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ذمہ دار افیسران کو نیند سے جگایں بصورت دیگر عوام کو سڑکوں پر نکل کر مجبوری میں احتجاج کرنا پڑے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا