منڈی پولٹری فارم کی ٹا ٹا موبائل مرغوں سمیت حادثہ کا شکار

0
0

سخت کہرا حادثہ کی وجہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ریاض ملک

منڈی؍؍ منڈی میں راجپورہ کے مقام پر جنعرات کو صبح پولٹری فارم کی مرغوں سے بھری ٹا ٹا موبائل زیر نمبر JK12C-9045 حادثہ کا شکار ہوئی- جس کے نتیجہ میں گاڑی سمیت مرغوں کا نقصان ہواہے۔اس حادثہ میں ڈرائیور سمیت دو افراد بال بال بچ نکلے،عینی شاہدین کے مطابق سخت کورا گاڑی کے حادثہ کی وجہ بناجب ڈ رائیور نے دیکھا کہ گاڑی آگے نہیں جاپارہی ہے- اس نے کسی طرح گاڑی روکنے کی کوشش کی جوں ہی دونوں افراد گاڑی سے اتر کے کسی طرح پتھر لگاکر گاڑی کو بچایاجاسکے – اتنے میں ہی چاروں چکے جام ہوگیے اور گاڑی پھسل کر قریب سو فٹ بلنائی جانے والی سڑک میں جاپڑی – ڈرائیور گاڑی کو کسی طرح روکنے کی کوشش میں معمولی زخمی ہوا ہے- یہ گاڑی پونچھ سے منڈی ہر روز کی طرح آج بھی پولٹری فارم کے مرغے بیچنے کے لئے لورن جارہی تھی۔جو منڈی سے تین کلومیٹر دور راجپورہ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔اس دوران گاڑی ڈرائیور نے بات کرتے ہوئے کہا کہ معمول کے مطابق پونچھ سے منڈی لورن اور سوجیاں میں پولٹری فارم کے مرغے دوکانداروں کو بیچنے جاتے ہیں۔لیکن اج سخت کہرے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیاہے-جموں وکشمیر پولیس نیحادثہ کے بعد سخت حفاظتی اقدام اٹھاتے ہوے احتیاتی طور خطرناک مقامات اور برف باری وکورے کی جگہوں کو دیکھتے گاڑی کے چلنے پر پابندی لگادی ہے اور تاریں بچھادیں ہیں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا