راجوری کے سٹی چوک میں جے کے بینک کی نئی شاخ کی افتتاح

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جموں و کشمیر بینک نے کل راجوری قصبے کے ایک اہم مرکز سٹی چوک راجوری میں اپنی ایک نئی برانچ کی افتتاح کی۔ نئے بینک شاخ کی افتتاح بینک کے زونل ہیڈ جموں ویسٹ آ شوتوش سرین نے کیا جنکے ہمراہ اوقاف کمیٹی کے منتظم عبدالقیوم ڈار، وارڈ کونسلر سنجے شرما ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر سنیل شرما ، بینک کے کئی سینئر افسراں اور متعدد بینک گاہک بھی موجود تھے۔ موقع پر موجود اجتماع سے گفت و شنید کر تے ہوئے زونل ہیڈ نے کہا کہ بینک اپنے تمام تعلق داروں کے ساتھ مظبوط رابطے میں رہنا چاہتا ہے تاکہ اُنکی امنگوں کا احترام بہتر اور بر وقت ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی برانچ کے چالو ہونے سے مقامی کاروباریوں کو کافی فائدہ پہنچے گا ۔ زونل ہیڈ نے مقامی لوگوں سے بینک کی جدیدکار سہولیات سے مستفید ہونے کی تلقین کی۔ انہوں نے مقامی آبادی کو بینک کے چیئرمین کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ یہ راجوری ضلع میں بینک کی35ویں اور زون میں مجموعی طور 61ویں برانچ تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا