حالات ٹھیک نہیں ہیں

0
0

معیشت میں اصلاح پر حکومت کی توجہ نہیں:پرینکا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے معیشت میں گراوٹ کے سلسلے میں بھارتی جنتاپارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ معیشت میں اصلاح اس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تھی لیکن اس نے اس معاملے کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے ۔محترمہ گاندھی نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا کہ ‘‘معیشت پر بی جے پی حکومت کو سب سے زیادہ توجہ دینی چاہئے تھی لیکن اب معیشت میں اصلاح کا معاملہ ٹھنڈے بستے میں بند ہے ۔ ڈی پی میں اضافہ کے اندازہ بتاتے ہیں کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ گھریلو پیداوار۔ جی ڈی پی میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے اور اس بار بھی گراوٹ کا ہی اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘اس کا سب سے زیادہ اثر تاجر، غریبوں، دہاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں اور روزگار پر پڑ رہا ہے ۔ حکومت کی طرف سے یقین دہانی جیسی کوئی بھی کارروائی نہیں ہورہی ہے ۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں گی جہاں وہ شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف احتجاج متأثرین سے ملاقات کریں گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق پرینکا دہلی سے طیارے کے ذریعہ جمعہ کی صبح 10:00 بجے وارانسی پہنچیں گی اور اس کے بعد گلیریا کوٹھی اور رام گھاٹ جائیں گی۔کانگریس لیڈر بنارس ہندو یونیورسٹی اور سول سوسائٹی کے اراکین سے تقریبا 11:30 بجے ملاقات کریں گی۔وہ دوپہر 01:00 بجے دہلی واپسی کے لئے وارانسی ائیر پورٹ پہنچ جائیں گی۔ کانگریس لیڈر اجے رائے نے جمعرات کو بتایا کہ کانگریس لیڈر وارانسی آکر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار ہوکر جیل جانے اور رہا ہونے والے افراد سے ملاقات کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ پرینکا گاندھی سپروانند سنسکرت یونیورسٹی(ایس ایس پی)کے طلبہ یونین کے نومنتخب ذمہ داران سے بھی ملاقات کریں گی۔بدھ کو ہونے والے انتخابات میں این ایس یو آئی کے امیدواروں نے اے بی وی پی کے امیدواروں کو چاروں سیٹوں پر شکست دی ہے ۔کانگریس لیڈر احتجاج کے بعد جیل بھیجے گئے 59 افراد سے ملاقات کریں گی۔وہ سماجی کارکن جوڑے روی شیکھر اور ایکتا شیکھر کے ساتھ احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے 8 سالہ بچے کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گی۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کانگریس لیڈر نے بجنور،لکھنؤ،مظفرنگر اور میرٹھ کا دورہ کر کے احتجاج متأثرین سے ملاقات کرچکی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا