جموںوکشمیر میں سیکورٹی منظرنامے اور مجموعی حفاظتی اِنتظامات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ( جی او سی ۔ اِن ۔ سی ) نادرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر اور لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے جموںوکشمیر میں سیکورٹی منظرنامے اور مجموعی حفاظتی اِنتظامات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر کے فاروارڈ اور اندرونی علاقوں میں حفاظتی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں اَمن ، ہم آہنگی کور برقرار رکھنے اور لوگوں کے لئے ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں فوج کے اہم کردار کی تعریف کی ۔لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا بھی موجود رہے۔وہیںسری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔میئر جنید عظیم متو نے لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف ترقیاتی اِقدامات اور ایس ایم سی کی طرف سے زمینی سطح پر کمیونٹی سطح کے کئے جارہے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس کا مقصد سری نگر میں زندگی کی آسانی کوبہتر بنانا ہے۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو سری نگرکو ایک عالمی معیار کے سیاحتی شہر میں تبدیل کرنے کے مقصد کی طرف اُٹھائے گئے اِقدامات کے بارے میں جانکاری دی جس میں بہتر عوامی بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی فراہمی بالخصوص سڑکوں اور پُلوں ، پبلک ہیلتھ اِنجینئرنگ ، صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے شامل ہیں۔سری نگر میں پرائمری تعلیم کو بہتر بنانے، عوامی شکایات کے ازالے اور پالیسی سازی کے شعبوں میں عوامی نمائندوں کو بااِختیار بنا کر ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے عظیم پریم جی فائونڈیشن اور پراجا کے اشتراک سے ایس ایم سی کی طرف سے شروع کئے جانے والے اشتراکی کاموں کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایم سی کی کوششوں کی تعریف کی اور میئر سے کہا کہ وہ سری نگر شہر کی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی کوششیں جاری رکھیں۔