جوکووچ نے سربیا کو اے ٹی پی کپ کوارٹر میں دلائی جگہ

0
0

سڈنی،  (یو این آئی ) نوواک جوکووچ کی زیر قیادت سربیا ٹیم نے فرانس کو 2-1 سے شکست دے کر 1.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم والے اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈیبو ورژن میں گروپ اے میں سرفہرست جگہ کے ساتھ کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔سربیا اسی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے ۔ آسٹریلیا ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے اے ٹی پی کپ کے میچوں کو سڈنی، پرتھ اور برسبین تین شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔سربیا اور فرانس کے درمیان ہوئے مقابلے میں فرانسیسی ٹیم کے لئے بینوئٹ پیئر نے ڈسان لاجووچ کو 6-2، 6-7 (6)، 6-4 سے دلچسپ میچ میں شکست دے کر 1-0 کی برتری دلائی تھی۔ لیکن دنیا کے دوسرے نمبر کے جوکووچ نے سربیا کی ٹیم کو برابری پر پہنچایا۔ انہوں نے گائل مونفلس کے خلاف مسلسل سیٹوں میں 6-3، 6-2 سے اپنا میچ جیت لیا۔
16 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن جوکووچ نے پھر ڈبلز میچ میں وکٹر ٹروئکي کے ساتھ نکولس مھوت اور ایڈورڈ راجر ویسلن کی جوڑی کو ٹائي بریک مقابلے میں 6-3، 6-7 (5)، 10-3 سے شکست دی۔ برسبین کے پیٹ رافٹر ایرینا میں سربیائی جوڑی نے دلچسپ میچ کو جیت کر اپنی ٹیم کو 2-1 سے جیت دلا دی۔جوکووچ نے میچ کے بعد اپنی خوشی ظاہر کی۔ انہوں نے صحافیوں سے کہاکہ میں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا کیونکہ مجھے سربیا کے لئے کھیلنا بہت پسند ہے اور میں اپنی ٹیم اور دوستوں کی پرواہ کرتا ہوں۔ یہ لوگ میری زندگی میں بہت اہم ہیں اور میرے پکے دوست ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں وکٹر کے ساتھ بڑاہوا ہوں۔ ہم نے آخری بار ڈیوس کپ میں روس کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلا تھا اور ہم ہار گئے تھے ۔ لیکن فرانس کے خلاف ہم نے پوری توانائی کے ساتھ کھیلا اور سپر ٹائي بریک میں جیت درج کی۔ ہم گروپ کی بہترین ٹیم کے طور پر کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہمیں پتہ ہے کہ ہم جمعہ کو کھیلیں گے اور آگے کی تیاری کریں گے ۔دیگر میچوں میں 24 ممالک کے راؤنڈ رابن ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اور ان کے جوڑی دار رابرٹو بتستا اگت نے پرتھ میں اروگوے کے خلاف 3-0 سے یکطرفہ جیت درج کی۔ویسٹرن آسٹریلیا میں جاپان نے جارجیا کو اپنے گروپ بی میں 2-1 سے جبکہ برسبین میں کیون اینڈرسن کی قیادت والی جنوبی افریقہ نے چلی کو 3-0 سے شکست دی۔سڈنی میں آسٹریلین اوپن فائنلسٹ مارن سلچ کی قیادت والی کروشیا نے پولینڈ کو 2-1 سے شکست دی اور ڈومنیکن تھیم کی آسٹریا نے ارجنٹینا 3-0 پر یکطرفہ جیت درج کی۔آسٹریلیا اور سربیا نے اب آخری آٹھ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جبکہ کوارٹر فائنل کے باقی چھ مقامات کے لیے اب ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ بنا ہوا ہے ۔
یو این آئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا