یواین آئی
تل ابیب؍؍ اسرائیل کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ اس کا ملک امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، مراکش اور بحرین کے وزرائے خارجہ کی شرکت کے ساتھ ایک تاریخی سفارتی سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔اس سلسلے میں وزارت نے ٹویٹ کیاکہ "اسرائیل میں اس اتوار اور پیر کو وزیر خارجہ یائر لاپڈ کی دعوت پر ایک تاریخی سفارتی سربراہی اجلاس منعقد کیا جائے گا”۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن متحدہ عرب امارات، مراکش اور بحرین کے وزرائے خارجہ سفارتی ملاقاتوں کے سلسلے میں اسرائیل پہنچیں گے۔”