بارات سے واپس آرہی سوموگاڑی کا بفلیاز ترڑانوالی سیکٹر میں دلدوزالمناک حادثہ
9 افرادلقمہ اجل 4 شدید زخمی
منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍تحصیل سرنکوٹ بلاک بفلیاز میں تراڑانوالی نزد درگاہ چوکی کے مقام پر اس وقت ایک دلدوز المناک حادثہ پیش آیا جب گوسائی کی بارات مڑھ سے واپس آرہی تھی کہ سوموگاڑی زیر نمبر Jk12-2725 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 400 فٹ پہاڑیوں سے نیچے لٹک گئی جس میں ڈرائیور سمیت 14 افراد سوار تھے عینی شاہدین کے مطابق 6 افراد جائے حادثہ پر لقمہ اجل جبکہ 3افراد ہسپتال پہنچنے سے قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مہلوکین کی تفصیل اس طرح ہے ۔ ماسٹر غلام ربانی ولد مرحوم الحاج عبدالکریم موضع سیلاں عمر 55 سال محمد فاضل ولد ستار محمد موضع سیلاں عمر 60 سال مشتاق احمد ولد سید محمد موضع سیلاں عمر 63 سال فضل احمد ولد نورداد موضع گرسائی عمر 62 سال غلام جیلانی ولدمحمد شریف موضع گرسائی عمر 55سال محمد اکبر ولد محمد حسین موضع ڈینگلہ عمر 62 سال عبید کوہلی ولد محمد بشیر موضع ڈینگلہ عمر 35 سال شوکت حسین ولد محمد یوسف موضع ڈینگلہ عمر 45سال جہانگیر احمد ولد گلاب دین موضع ڈینگلہ عمر 29 سال جبکہ زخمیوں میں ظہیر عباس ولد مشتاق احمد موضع گرسائی عنایہ شوکت دختر محمد شوکت موضع ڈینگلہ ہارون احمد ولد محمد زبیر موضع گرسائی محمد زبیر ولد نذیر حسین موضع گرسائی ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں جنھیں ڈسٹرک ہسپتال راجوری منتقل کردیا گیا ہے واضح ہو کہ ایس ڈی پی او سرنکوٹ مع نفری اور آرٹی او پونچھ فوری جائے حادثہ پر پہنچے اور مہلوکین وزخمیوں ایمبولینس کے ذریعہ سب ڈسٹرک ہسپتال سرنکوٹ پہنچایا جہاں نعیم النساء بھٹی ایس ڈی ایم سرنکوٹ شیراز احمد چوہان تحصیلدار سرنکوٹ اور ڈاکٹر ذوالفقار چویدری بی ایم او سرنکوٹ اور نیازاحمد چوہدری ایس ایچ او سرنکوٹ برابر صورت حال پر نظر رکھے ہوئے تھے یاد رہے کہ خطہ پیرپنچال کی مذہبی سیاسی سماجی شخصیات نے اس المناک سانحہ پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لئے بخشش ومغفرت اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کے لئے دعا کی۔