جانوروں پر تشدد پر روک

0
0

ڈاکٹر سامون نے ایکٹ کی مؤثر عمل آوری پر زور دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھیڑ و پشو پالن ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ محکموں کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج ایک میٹنگ طلب کر کے جموں وکشمیر میں جانوروں کی بہبودی کے لئے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر پنکج مگوترہ ، میونسپل ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال ، ایس ایس پی راجیش شرما اور مختلف اضلاع کے چیف اینمل ہسبنڈری افسران موجود تھے۔ڈاکٹر سامون نے افسروں پر زور دیا کہ وہ جانوروں پر تشدد کے رجحان پر روک لگانے کے لئے اس سلسلے میں 1960 کے ایکٹ کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ محکمہ پولیس کے ایس ایچ اوز ، آئی اوز اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جانوروں کی سمگلنگ کے دوران قبضے میں لئے گئے جانوروں کے ساتھ سلوک کے بارے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ جانوروں کو احسن طریقے پر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ محکمہ نے ایک نوٹیفکیشن SRO-447جاری کیا ہے ۔انہوں نے اس ایس آر او سختی کے ساتھ عمل درآمد کی ہدایت دی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جے ایم سی نگروٹہ میں 11کروڑ روپے کی لاگت سے ایک کیٹل پانڈ قائم کر رہا ہے جس میں 350مویشیوں کو رکھنے کی گنجائش ہوگی۔ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر پورنیما متل ،ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں وویک شرما اور دیگر ضلع افسروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔اس کے علاوہ میٹنگ میں گوشالہ امپھلا جموں کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا