بے گھر افراد اور رفیوجیوں کے حق میں

0
0

بقیہ مالی پیکیج واگذار کیاجائے :وپل بالی
لازوال ڈیسک
جموں//اپنی پارٹی یوتھ ونگ صوبائی صدر وپل بالی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے بے گھر افراد اور رفیوجیوں کے حق میں بقیہ مالی پیکیج واگذار کیاجائے۔ گاندھی نگر پارٹی دفتر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بالی نے کہاکہ مرکزی سرکار نے سال 1947, 1965اور1971کے بے گھر افراد اور رفیوجیوں کے حق میں مالی پیکیج کا اعلان کیاتھا جس کے تحت اِن کنبہ جات کے حق میں 5.5لاکھ روپے واگذار کئے گئے لیکن بقیہ 24.5لاکھ روپے بارہاگذارشات کے باوجود واگذار نہیں کئے جارہے جس سے لوگ سخت مایوسی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو بے گھر افراد اور رفیوجیوں کو آئینی حق سے محروم نہیں کرنا چاہئے اور اُنہیں بیقہ رقم فوری دی جانی چاہئے جوکہ پہلے قسط کے بعد منتظر ہیں۔انہوں نے کہاکہ5.5لاکھ روپے کی پہلی قسط واگذار کرنے میں بھی محکمہ مال کی طر ف سے حد درجہ رکاوٹیں حال کی گئیں، مستحق افراد کو کبھی ایک تو کبھی دوسرے بہانے پریشان کیاگیا۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ دس رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے رفیوجیوں کے لئے مالی پیکیج کی سفارش کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ سال 1965اور1971کے رفیوجیوں کو آج تک بھی مالکانہ حقوق نہیں دیئے جارہے۔ جموں کے سرحدی خطہ میں جہاں جہاں رفیوجی اور بے گھر افراد آباد ہیں کے ساتھ حکومت امتیازی سلوک روا رکھ رہی ہے۔ اس موقع پر پارٹی ضلع سیکریٹری جموں اربن ابھشیک گوسوامی، صوبائی نائب صدر یوتھ ونگ جوگیندر سنگھ، ضلع سیکریٹری یوتھ ونگ، انکوش ڈوگرہ، ضلع سیکریٹری یوتھ ونگ چرجیو سنگھ اور ابھینو گپتا بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا