نیشنل کانفرنس لیڈر بھارتی شرما حامیوں سمیت بی جے پی میں شامل

0
0

قوم پرستی ہندوستانی سیاسی گفتگو کا مرکز بن چکی ہے: رانا
کہاسیاست میں دھوکہ دہی اور دوہرے معیار کادور گزر چکا ہے
لازوال ڈیسک
ہیرا نگر؍؍ بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے آج ایک بیان میں کہا کہ قوم پرستی ہندوستانی سیاسی گفتگو کا مرکز بن چکی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ’اگر اور لیکن‘ نہیں ہو سکتا سوائے اس کے کہ قوم ہر چیز سے بالاتر ہو۔رانا نے کہاکہ وہ دن گئے جب سیاست دان نئی دہلی میں ہندوستان کی قسمیں کھایا کرتے تھے اور قوم کے دشمنوں کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس لوٹتے تھے۔ رانا نے اپنے جنوبی کشمیر میں اکشردھام مندر حملے کے پیچھے دہشت گردوں کو پناہ دینے والے جموں اور کشمیر کے ایک سینئر وزیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ 2003 میں ان کے آبائی گھرمیںاس حملے کی حکمت عملی تیار کی تھی جس میں 33 بے گناہ عقیدت مندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ انہوں نے عوام کی خدمت کے خواہشمندوں کو مشورہ دیا کہ وہ فریب اور خیانت کی سیاست کو خیرباد کہنا سیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ میل جول درحقیقت آئس برگ کا صرف ایک سرہ ہے جو وادی نے تین دہائیوں میں دیکھا ہے۔وہ آج صبح ہیرا نگر میں سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر بھارتی شرما اور ان کے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت کے لیے پردیش کے نائب صدر یودھویر سیٹھی اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر دیویندر منیال کی موجودگی میں منعقد ایک تقریب سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ دیویندر رانا نے کہا کہ اس طرح کی ذہنیت کی اب کوئی جگہ نہیں ہے، کیونکہ سیاست میں دھوکہ دہی اور دوہرے معیار کادور گزر چکا ہے۔ رانا نے جموں و کشمیر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مفاد کے ساتھ سیاسی طبقے کو الگ تھلگ کریں اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس کے ایجنڈے کے مطابق جامع ترقی کے لیے بی جے پی کے سائے میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا ایک ایسے دور میں حصہ بنیں جب قوم ایک عالمی رہنما بن رہی ہے اور ایک سپر پاور کے طور پر ابھرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ رانا نے کہاکہ بھارتی شرما جیسے عوامی جذبے والے لیڈروں کی شمولیت بی جے پی کی عوام کی پارٹی ہونے کی حقیقت کا اعتراف ہے۔رانا نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی جن آندولن کی سب سے بڑی طاقت ہے جہاں محرومیوں کو ختم کرنا اور بڑے ہندوستانی سماج کے ہر طبقے کو بااختیار بناناہے۔وہیںنئے آنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، بی جے پی پردیش کے نائب صدر مسٹر یودھویر سیٹھی نے جموں و کشمیر کی ترقی کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی متحرک قیادت میں مرکز کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کی سیاسی پیشرفت سے اس رفتار کو تقویت ملی ہے جس نے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے جس میں ترقی اور بڑے پیمانے پر ملازمتیں پیدا کرنے کا وعدہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا