آر ایس پورہ میں غذائی بیداری اور صحت کیمپ کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ مڈل اسکول، گاؤں چک آگرہ نیو آر ایس پورہ جموں میں جی سی ڈبلیو پریڈ کالج کے شعبہ ہوم سائنس پی جی ڈیپارٹمنٹ اور آیوش بھارت (جی اے ڈی) کے ذریعہ پوشن ابھیان کے تحت ایک نیوٹریشن بیداری کم ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خون کی کمی اور غذائیت کے روایتی طریقوں سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ہوم سائنس کے پوسٹ گریجویٹ طلباء کی جانب سے نکڑ ناٹک اور مقامی زبان میں لیکچر دیے۔دریں اثناء اسکولی بچوں میں چھایاون پراش، تلسی، آیوش، تلسی وغیرہ جیسی دوائیں تقسیم کی گئیں۔ اس دوران دیہاتی کیمپ میں آر ایس پورہ کے مختلف دیہاتوں سے تقریباً 450 لوگوں نے حصہ لیا۔ تاہم صحت اور کوویڈ پروٹوکول پر لیکچر ڈاکٹر شیوانی پادھا اور ڈاکٹر ویشالی، میڈیکل آفیسرز جی اے ڈی تالاب تلو نے دیا۔ پروگرام کو ڈاکٹر ارچنا بھٹ، ڈاکٹر پروانی ریکھی، ڈاکٹر سبیتا شرما اور سونیا رانی نے ہوم سائنس جی سی ڈبلیو پریڈ کے شعبہ سے مربوط کیا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا