کابینہ کی زیر تعمیر میگا پاور پروجیکٹس کے لیے پالیسی میں ترمیم کو منظوری

0
0

ایم ایس ایم ای سیکٹر کی نئی ریمپ اسکیم کے لیے کابینہ سے 6000 کروڑ روپے منظور
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے ٹیکس افسران کو آخری میگا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے مقصد سے دس آخری میگا سرٹی فائیڈ پروجیکٹوں کی شناخت کے لیے مقررہ مدت میں 36 ماہ تک توسیع کو بدھ کے روز منظوری دے دی۔اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک حکومتی بیان کے مطابق حتمی میگا سرٹیفکیٹس جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے پروجیکٹ تیار کرنے والی کمپنیوں کو مستقبل میں پاور پرچیز ایگریمنٹس (پی پی اے) کے لیے مسابقتی بولی لگانے اور پالیسی کے مطابق ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اس فیصلے سے کیش فلو میں اضافہ ہوگا اور مختلف اہم پاور پروجیکٹس کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔بیان کے مطابق ایسے دس اقتصادی طور پر آپریشنل یا جاری عارضی میگا پروجیکٹس کی مدت درآمد کی تاریخ سے 120 ماہ کی بجائے 156 ماہ تک بڑھا دی گئی ہے جنہیں ٹیکس حکام کو حتمی میگا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے کلیئر/جزوی طور پر منظوری ملی ہوئی ہے۔ان میگا پروجیکٹس کے لیے پی پی اے سے اس طرح کی بولیوں میں حصہ لینے کی امید ہے۔ بجلی کی وزارت موجودہ پاور مارکیٹوں کی بنیاد پر اس عرصے میں ایک متبادل بھی تیار کرے گی۔ یہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ فوائد مسابقتی انداز میں صارفین تک پہنچائے جائیں۔وہیںمرکزی کابینہ نے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی حیثیت کو بڑھانے اور ان کے کام کو تیز کرنے کے لیے نئی اسکیم (ریمپ) کے تحت 6,062.45 کروڑ روپے کے امدادی پروگرام کے آغاز کو منظوری دی ہے۔ اس پروگرام کے لیے ورلڈ بینک سے کچھ مدد لی جائے گی۔بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مالی سال 2022-23 میں شروع ہونے والی اس اسکیم کے لیے کل 6,062.45 کروڑ روپے کے اخراجات کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں سے 3750 کروڑ روپے عالمی بینک سے قرض کے طور پر حاصل ہوں گے۔ باقی 2312.45 کروڑ روپے کا انتظام مرکزی حکومت کرے گی۔بیان کے مطابق ریمپ اسکیم مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے۔ اس سے ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات کو تقویت ملے گی تاکہ اس سیکٹر میں اکائیوں کو کووڈ وبائی امراض اور لاک ڈائون کے بعد سے نمٹنے میں مدد ملے۔بیان کے مطابق، قومی سطح پر مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت کی صلاحیت کو بڑھانے کے علاوہ ریمپ پروگرام کے تحت ریاستوں میں ایم ایس ایم ای پیمانے کے ساتھ ساتھ عمل ا?وری کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا