علماء وآئمہ تحصیل سرنکوٹ کا غیرمعمولی اجلاس

0
0

برائے دینی ترویج واشاعت اور اصلاح معاشرہ
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍زیر صدارت مولانا مفتی سید بشارت حسین برکاتی صدرجماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ تحصیل سرنکوٹ کے علماء کرام وآئمہ مساجد کا دارالعلوم رضویہ سلطانیہ مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ میں جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ کے بینر تلے غیر معمولی اجلاس برائے دینی ترویج واشاعت منعقد ہوا جس میں صوبائی و ضلعی مجلس مشاورت کے عہدیداران مولانا مفتی محمد اسلم رضا مصباحی صوبائی جنرل سکریرٹری مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی صوبائی نائب صدر حافظ مجید احمد مدنی ضلعی صدر مولانا عبدالمجید قادری ضلعی نائب صدر کی قیادت میں تحصیل بھر کے علماء کرام وآئمہ مساجد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقتدر علماء کرام نے تحصیل وزونل سطح پر تنظیمی ساخت پر اکائیاں کے قیام کو خوش آئند قراردیا اور تشکیل شدہ کمیٹی زمینی طور پر دینی شعور بیدار کرنے میں اور شرعی ذمہ داریاں ادا کروانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں دوران تبادلہ خیالات مربوط ومستحکم مکاتب ومدارس اسلامیہ عمدہ نظم ونسق بہترین معیار تعلیم نیز طبی و اقامتی سہولیات کے ساتھ ساتھ اصلاح معاشرہ پر غور وخوض کیاگیا اور خدشہ ظاہر کیاکہ آئے دن برائیاں نت نئے انداز کے ساتھ معاشرہ میں پنپ رہی ہیں جن کا تدارک کئے بغیر کوئی چارہ نہیں طرفہ یہ کہ نوجوان نسل منشیات ونشیلی ادویات میں ملوث ہوچکے ہیں جو کہ انسانی اقدار کو داغ دار کرکے معاشرہ کو تباہ وبرباد کرنے کے درپہ ہیں نئی نسل کا جانی ومالی تحفظ دینی تعلیم وتربیت بغیر ناممکن ہے اس لئے تحصیل بھر سے تشریف لائے علماء کرام وآئمہ مساجد نے اس عزم کے ساتھ عہدوپیماں کیا کہ زمینی سطح پر خلوص محبت واخوت کی بنیاد پر دینی شعور میں حکمت عملی کے ساتھ شرعی معاملات پر غوروفکر کی لے میں خدمت خلق کوشرعی واخلاقی اطوار پر بجا لائیں گے اسی پر اجلاس کی کارروائی آئند اجلاس تک اپنے منطقی انجام کو پہنچی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا