عمران خان نے کی نیشنل اسمبلی تحلیل کرنے کی پیشکش

0
0

یواین آئی

اسلام آباد؍؍پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو ان کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لیے جانے پر نیشنل اسمبلی تحلیل کرنے کی پیشکش کی۔جیو نیوز کے مطا بق ایک خاص شخصیت نے نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اس پیشکش کا پیغام دیا۔تحریک عدم اعتماد سے پہلے بحث کے لیے نیشنل اسمبلی کے سیشن سے قبل اپوزیشن کی میٹنگ کے دوران یہ اہم انکشاف ہوا۔ ذرائع نے کہا،’وزیراعظم کو ایک محفوظ راستہ نکالنے کو کہا گیا ہے’۔مسٹر خان نے کہا کہ اگر اپوزیشن ان کے مشورے سے متفق نہیں ہے تو وہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ اپوزیشن نے جمعرات کو اجلاس کے دوران اس پیغام کا جائزہ لیا۔ذرائع نے حالانکہ کہا کہ زیادہ تر اپوزیشن رہنماوں نے مسٹر خان پر بھروسہ نہیں کرنے کی سفارش کی اور تحریک عدم اعتماد پر جلد سے جلد ووٹنگ کروانے کے لیے نیشنل اسمبلی کیاسپیکر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔ذرائع نے اپوزیشن لیڈروں کے حوالے سے کہا،’ہمارے پاس نمبر کی طاقت ہے۔ اگر تحریک پر عمل جلد از جلد پورا ہو جاتا ہے تو ہمیں ہی فائدہ ہوگا’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا