صدر کووند نے 65 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ صدر رام ناتھ کووند نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں 65 شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا۔اس موقع پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی معززین موجود تھے۔پدم ایوارڈ تقریب کے دوسرے مرحلے میں دو شخصیات کو پدم وبھوشن، 9 پدم بھوشن اور 54 کو پدم شری سال 2022 سے نوازا گیا۔تقریب میں جن اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا ان میں ڈاکٹر پربھا اترے اور مسٹر کلیان سنگھ (بعد از مرگ) کو پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ پدم بھوشن حاصل کرنے والوں میں مسٹر وکٹر بنرجی، ڈاکٹر سنجے راجارام (بعد ازمرگ)، ڈاکٹر پرتیبھا رے شامل ہیں۔ایوارڈ تقریب کا پہلا مرحلہ 21 مارچ کو منعقد ہوا تھا۔پدم ایوارڈ یافتہ افراد کو منگل کو نیشنل وار میموریل لے جایا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب حکومت کی طرف سے پدم ایوارڈ یافتہ افراد کو نیشنل وار میموریل کے دورے پر لے جایا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا