جموںوکشمیر ڈیجیٹل اِنقلاب سے ہیلتھ کیئر میں تبدیلی لانے کیلئے پوری طرح تیار ہے: مقررین
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍اے پی اے سی نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام ’’ دیرپا صحت سے متعلق کنکلیو‘‘ میں آج یہاں منعقدہ مباحثے کے دوران مقررین نے اعلان کیا کہ ’جموں و کشمیر اپنے ہیلتھ کیئر پروفائل ڈیجیٹل اِنقلاب اور اختراعات میں ناقابل یقین تبدیلی لانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔اِس تقریب کو شنائیڈر الیکٹرک نے ان کی فلیگ شپ ’’ گرین یودھا‘‘ مہم کے حصے کے طور پر تعاون کیا جس میں پائیداری پر توجہ دی گئی ۔اِفتتاحی سیشن میں مہمان ذی وَقار مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جموںوکشمیر سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی یاسین محمد چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ وقت کی ضرورت ہے ۔ ہم جموںوکشمیر میں ہیلتھ کیئر کو تبدیل کرنے کے لئے اِی ہیلتھ ،آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔یاسین محمد چودھری نے اَپنی پرزنٹیشن میں ہیلتھ کیئر میں تبدیلی کا تفصیلی روڈ میپ پیش کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ،ڈائریکٹر ایمز جموں ڈاکٹر شکتی کمار گپتا نے کہا کہ ہم ایمز جموں میں ایک جامع بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جس میں ڈیجیٹل اِختراع ایک اہم کردار اَدا کرے گی۔اِفتتاحی سیشن میں ڈائریکٹر اور اِی او ایس جی شیر کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر پرویز احمد کول نے دیرپا ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر اِختراعی طریقوں کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ڈائریکٹر شنائیڈر الیکٹر ہرمیک سنگھ نے جموں و کشمیر کے محکمہ صحت کی طرف سے کئے گئے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پائیداری نہ صرف ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی کا مقصد ہے،یہ طویل مدتی اِقتصادی ترقی کو بڑھانے کا ایک طریقہ بھی ہے۔ ہیلتھ کیئر میں پیش رفت میں ماحولیاتی طور پر شعوری فیصلے کرنے سے صنعت کو اس سمت میں ایک دیرپا ہیلتھ کیئر کا نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔اِفتتاحی سیشن کے بعد ڈیجیٹل اور دیرپا بنیادی ڈھانچے کے کردار پر دو پینل مباحثے ہوئے۔یاسین محمد چودھری نے ہیلتھ انوویشن پینل ڈسکشن کو ری شپ کرنے میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے رول کو ماڈریٹ کیا۔این ایچ ایم اور این آئی پی آئی کے متعلقین بھی پینل ڈسکشن کا حصہ تھے۔ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن، مدر اینڈ چائلڈ ٹریکنگ سسٹم، کووِن سے ویکسی نیشن اور دیگر پروگراموں اور اِقدامات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔شائیڈر الیکٹرک کے سیگمنٹ ہیڈ ۔ہیلتھ کیئر گریٹر اِنڈیا امیت مشرا نے بھی دیرپا صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے مختلف پیش کشوں کے بارے میں بات کی جیسے ایل او ٹی پر مبنی حل اور ٹیکنالوجی سے سیکورٹی ، فائراینڈ سیفٹی ، سائبر سیکورٹی کے مسائل کو کیسے منظم کیا جائے۔