منڈی میں پی ڈی پی کو ملی بڑی کامیابی

0
0

اڑائی گاؤں کے درجنوں افراد پارٹی میں شامل
ریاض ملک
منڈی؍؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی غریب، عام لوگوں کی پارٹی ہے، جس کا ثبوت پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں سماج کے پسماندہ طبقوں کی اکثریت پارٹی میں شامل ہونے سے ملتا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی متاثر کن قیادت کے بعد جموں و کشمیر کے ہر علاقے میں غریب عوام، پڑھے لکھے نوجوان اور تمام پسماندہ لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی پی منڈی نے منڈی بلاک کے اڑائی گاؤں میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس کا انعقاد بلاک صدر منڈی شکیل پرے نے کیا۔ اجلاس میں تین پنچایتوں کے سینکڑوں مقامی لوگوں نے حصہ لیا جہاں پارٹی کے ضلع صدر پونچھ شمیم گنائی کی موجودگی میں درجنوں افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر پارٹی رہنما جاوید ریشی، طارق منظور، غلام محمد بھٹ، بہار دین پیر، تنویر تانترے، کنونشن کے چیئرپرسن مولانا زاہد اور دیگران بھی موجود تھے۔ جاری پریس بیان کے مطابق معروف شخص حاجی محمد عارف، محمد حفیظ پنچ، فاروق احمد پنچ، محمد اقبال پنچ، اقبال قدیری پنچ، محمد دین، محمد شفیع سمیت درجنوں افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے پی ڈی پی پر بھروسہ کیا اور لوگوں کو درپیش مختلف مسائل بشمول بجلی، بجلی کی فراہمی، مناسب سڑک روابط، راشن ڈپو کے مسائل اور ٹرانسپورٹروں کی طرف سے اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایت کی اور ان سے متعلقہ حکام تک پہنچا کر حل کروانے کی اپیل کی۔ دریں اثنا شمیم گنائی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے لوگوں کو ان کے تمام حقیقی مطالبات سن کو انکو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا